ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوئس ایلپس میں لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد لاپتہ

سوئس ایلپس میں لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد لاپتہ

Sat, 26 Aug 2017 16:05:14    S.O. News Service

زیورخ،25اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کوہِ ایلپس کے سوئٹزرلینڈ سے گزرنے والے پہاڑی علاقے میں مٹی کے بڑے بڑے تودے گرنے کے بعد کم از کم آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والے ہائیکرز کا تعلق جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سے بتایا گیا ہے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔ مٹی کے تودے بدھ تئیس اگست کو پٹس سینگالو( (Piz Cengaloپہاڑیوں سے قریب واقع گاؤں بونڈو پر گرے۔ مٹی کے تودے گرنے کے بعد اس گاؤں سے تقریباً ایک سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے کئی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں سے نکالا گیا۔ اسی دوران چھ مزید افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع تھی، لیکن انہیں ان پہاڑیوں کے دوسری جانب اطالوی علاقے میں تلاش کر لیا گیا۔


Share: